پاکستان - 05 فروری 2026
بسنت پر موٹرسائیکل پر پابندی نہیں، سیفٹی راڈ نہ لگانے پر بائیک ضبط ہوگی: مریم نواز
پاکستان - 05 فروری 2026
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے واضح کیا ہے کہ بسنت کے موقع پر موٹرسائیکل چلانے پر کوئی پابندی نہیں، تاہم سیفٹی راڈ نہ لگانے کی صورت میں موٹرسائیکل بند کر دی جائے گی۔
لبرٹی چوک کے اچانک دورے کے دوران شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ حفاظتی اقدامات عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہیں اور ان پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ کو دیکھ کر بڑی تعداد میں شہری جمع ہو گئے۔
مریم نواز نے عوام سے براہِ راست ملاقات کی، بچوں سے شفقت کا اظہار کیا، سیلفیاں بنوائیں اور سکیورٹی اہلکاروں کو عوام کو روکنے سے منع کر دیا۔
انہوں نے پیلی شرٹ میں ملبوس ایک بچی اور آرمی یونیفارم پہنے ننھے بچے سے خوش دلی سے ملاقات کی، مصافحہ کیا اور پیار کیا۔
ایک شہری اپنے شیر خوار بچے کو لے کر آیا، جس پر وزیراعلیٰ نے بچے کے لیے دعائیں دیں۔
شہریوں نے وزیراعلیٰ کے کام کی تعریف کی جبکہ کراچی سے آئے ایک شہری نے ان کی کارکردگی کو نمایاں اور قابلِ تعریف قرار دیا۔
اس موقع پر مریم نواز شریف نے بغیر سیفٹی راڈ موٹرسائیکل چلانے والے شہری کو فوری راڈ لگوانے کی ہدایت کی اور بتایا کہ مختلف کیمپس پر مفت سیفٹی راڈ دستیاب ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیفٹی راڈ آپ کی اپنی حفاظت کے لیے ہے، مجھے آپ کی فکر ہے۔
بسنت پر موٹرسائیکل پر پابندی نہیں، لیکن بغیر سیفٹی راڈ کے بائیک بند ہو جائے گی۔
یہ تمام اقدامات عوام کی سلامتی کے لیے ہیں۔
دیکھیں

