تازہ ترین - 06 مارچ 2026
اسلام آباد دھماکے کے بعد پشاور اور نوشہرہ میں کارروائیاں، چار سہولت کار گرفتار
پاکستان - 07 فروری 2026
اسلام آباد: ترلائی کلاں میں ہونے والے خودکش دھماکے میں ملوث دہشت گرد کے چار سہولت کاروں کو پشاور اور نوشہرہ میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کیے گئے چھاپوں کے دوران گرفتار کر لیا گیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائیاں ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے کی گئیں، جن کے دوران ایک سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہو گئے۔
ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ خودکش حملے کے داعش افغان ماسٹر مائنڈ کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ حملے کی منصوبہ بندی، تربیت اور ذہن سازی افغانستان میں داعش کی جانب سے کی گئی۔
سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کی سرپرستی میں داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں خطے اور عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بنی ہوئی ہیں۔
دہشت گردوں کے خلاف مزید انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز بدستور جاری ہیں۔
دیکھیں

