تازہ ترین - 06 مارچ 2026
گلی سے اغوا ہونے والے ڈھائی سالہ بچے کی لاش برآمد
پاکستان - 07 فروری 2026
چشتیاں: ڈھرانوالہ سے دو روز قبل گلی سے اغوا ہونے والے ڈھائی سالہ بچے کی لاش برآمد کر لی گئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق بچے کی لاش ایک نہر سے ملی جسے پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس نے دورانِ تفتیش جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔
ملزم نے بتایا کہ اس نے بچے کو اغوا کرنے کے بعد قتل کیا اور لاش نہر میں پھینک دی۔
پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
دیکھیں

