چینی سائنس دانوں کی بڑی پیش رفت: نئی نسل کے ڈائریکٹ انرجی ہتھیاروں کی تیاری کی بنیاد رکھ دی

news-banner

تازہ ترین - 07 فروری 2026

چینی سائنس دانوں نے ایک نہایت طاقتور انرجی جنریٹر تیار کر لیا ہے، جسے مستقبل کے جدید ہتھیاروں، خصوصاً ڈائریکٹ انرجی ویپنز کی تیاری کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

 

گزشتہ چند برسوں کے دوران ہائی پاور مائیکروویو ہتھیار اپنی مسلسل فائرنگ کی صلاحیت اور کم لاگت کے باعث روایتی اسلحے اور میزائل سسٹمز کے متبادل کے طور پر عالمی توجہ حاصل کر چکے ہیں۔

 

چین، روس اور امریکا کے سائنس دان اس ٹیکنالوجی پر تحقیق کر رہے ہیں کہ آیا ایسے ہتھیار تیار کیے جا سکتے ہیں جو براہِ راست توانائی کے ذریعے خلا میں موجود سیٹلائٹس کو غیر فعال کر سکیں۔

 

ماہرین کے مطابق روایتی ہتھیاروں کے ذریعے سیٹلائٹس کو تباہ کرنا نہ صرف مشکل بلکہ خطرناک بھی ہے، کیونکہ اس سے مدار میں ملبہ پھیل سکتا ہے جو دیگر سیٹلائٹس، حتیٰ کہ اپنے ہی سسٹمز کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔

 

نظریاتی طور پر مائیکروویو انرجی ہتھیار بغیر زیادہ ملبہ پیدا کیے سیٹلائٹس کو ناکارہ بنا سکتے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں مستقبل کی خلائی جنگی حکمتِ عملی میں غیر معمولی اہمیت حاصل ہو رہی ہے۔