تازہ ترین - 06 مارچ 2026
امریکی جریدے نے کالعدم بی ایل اے کی دہشت گرد حکمتِ عملی بے نقاب کر دی
پاکستان - 09 فروری 2026
واشنگٹن: امریکی جریدے نیشنل انٹرسٹ کی رپورٹ میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی دہشت گرد حکمتِ عملی کو بے نقاب کر دیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی اب کم لاگت اور زیادہ خوف پھیلانے کا ایک ماڈل بن چکی ہے، جبکہ کالعدم بی ایل اے کے پاس کسی بھی علاقے پر کنٹرول قائم رکھنے کی صلاحیت موجود نہیں۔
رپورٹ کے مطابق کالعدم بی ایل اے مختلف منتشر گروہوں کے نیٹ ورک کے ذریعے اپنی دہشت گرد سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے، جو پورے خطے کے لیے بڑھتا ہوا خطرہ بن رہی ہیں۔
امریکی جریدے نے نشاندہی کی کہ سرحد پار دہشت گرد نیٹ ورکس علاقائی مفادات کے لیے سنگین خطرہ ہیں اور بلوچستان میں تشدد کو محض معاشی محرومی سے جوڑنا حقائق کو مسخ کرنے کے مترادف ہے۔
رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ معاشی محرومیاں دہشت گردی کا جواز نہیں بن سکتیں، جبکہ پاکستان، امریکا، برطانیہ اور چین پہلے ہی بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیم قرار دے چکے ہیں۔
اس کے علاوہ افغانستان میں چھوڑے گئے ہتھیاروں کے باعث دہشت گردی میں اضافے کا بھی انکشاف کیا گیا ہے۔
امریکی جریدے کے مطابق امریکا کو نیٹ ورک پر مبنی دہشت گردی پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے اور مؤثر انسدادِ دہشت گردی کے لیے مشترکہ عالمی حکمتِ عملی اب ناگزیر ہو چکی ہے۔
دیکھیں

