تازہ ترین - 10 فروری 2026
موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کا آؤٹ لک مثبت سے مستحکم کر دیا
کاروبار - 09 فروری 2026
عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کا آؤٹ لک مثبت سے مستحکم قرار دے دیا ہے، جس کی وجہ معاشی حالات میں بتدریج بہتری بتائی گئی ہے، تاہم معاشی بحالی کی رفتار اب بھی سست ہے۔
موڈیز کی رپورٹ کے مطابق آئندہ 12 سے 18 ماہ میں بینکوں کی مجموعی کارکردگی مستحکم رہنے کا امکان ہے، تاہم بلند شرح سود اور کریڈٹ رسک کا دباؤ بدستور موجود رہے گا۔
رپورٹ میں حکومتی مالی مشکلات کو بینکنگ سیکٹر کے لیے بڑا چیلنج قرار دیا گیا ہے۔
موڈیز نے 2026 میں پاکستان کی جی ڈی پی شرح نمو 3.5 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا ہے، جبکہ بیرونی فنانسنگ، مہنگائی اور پالیسی پر عملدرآمد کے خدشات آؤٹ لک کو متاثر کر سکتے ہیں۔
دیکھیں

