بھارتی ریاست منی پور میں ایک بار پھر کشیدگی، پولیس فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، 10 زخمی

news-banner

دنیا - 09 فروری 2026

بھارتی ریاست منی پور میں ایک بار پھر شدید کشیدگی اور افراتفری دیکھنے میں آ رہی ہے، جہاں حالیہ احتجاج اور جھڑپوں نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔

 

5 اور 6 فروری کو ہونے والی سیاسی تبدیلیوں کے بعد مظاہرے پرتشدد رخ اختیار کر گئے۔

 

 کوکی قبائل نے اکثریتی ضلع میں امپھال–چورا چند پور شاہراہ بند کر کے احتجاج کیا، جس پر سکیورٹی فورسز نے براہِ راست فائرنگ کر دی۔

 

پولیس فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 10 شدید زخمی ہو گئے۔ مبصرین کے مطابق ہندو قوم پرستانہ پالیسیوں اور ریاستی ملازمتوں میں ترجیحی نظام نے نسلی کشیدگی کو مزید ہوا دی ہے۔

 

بڑھتی ہوئی بدامنی کے باعث منی پور بھی ناگا لینڈ اور میزورام جیسی نظر انداز کی جانے والی شمال مشرقی بھارتی ریاستوں کی فہرست میں شامل ہوتا جا رہا ہے۔