تازہ ترین - 10 فروری 2026
خواجہ آصف: بھیک مانگنا منظم کاروبار اور باقاعدہ پروفیشن بن گیا
دنیا - 09 فروری 2026
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھیک مانگنا اب ایک منظم کاروبار اور باقاعدہ پیشہ بن چکا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس کاروبار کے ٹھیکیدار بچوں، عورتوں اور جعلی معذور افراد سے کروڑوں روپے کماتے ہیں اور بھیک مانگنے والوں کو خلیجی ممالک میں بھی بھیجتے ہیں، جس کے باعث پاکستانی ویزے بند ہو گئے ہیں۔
خواجہ آصف نے مزید الزام لگایا کہ ایئرپورٹس پر مختلف محکموں کے عملے کا بھی اس کاروبار میں حصہ ہے۔ سیالکوٹ میں زیادہ تر بھکاری جنوبی پنجاب سے آتے ہیں اور ہوٹلوں میں قیام کرتے ہیں، انتظامیہ اور پولیس کی کارروائیوں کے باوجود اب بھی ان کی موجودگی دیکھی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خوشحال ٹھیکیدار بھکاریوں کے لیے سفارشی کا کردار ادا کرتے ہیں اور یہ کاروبار انتظامیہ اور پولیس کی سرپرستی کے بغیر ممکن نہیں۔
دیکھیں

