نیپرا نے نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز 2026 جاری کر دیں، نیٹ بلنگ نظام متعارف

news-banner

کاروبار - 09 فروری 2026

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز 2026 کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

 

نئی ریگولیشنز کے تحت نیٹ بلنگ کا نظام متعارف کرایا گیا ہے، جو بائیوگیس صارفین پر بھی لاگو ہوگا۔

 

بلنگ سائیکل کے اختتام پر بل جاری کیا جائے گا اور نیپرا نیٹ میٹرنگ صارفین سے بجلی قومی اوسط قیمت (National Average Energy Price) کے مطابق خریدے گا۔

 

ریگولیشنز کے مطابق نیٹ میٹرنگ صارفین کو موجودہ ٹیرف کے مطابق بجلی فراہم کی جائے گی، اور نیشنل گرڈ کو اضافی بجلی کی فراہمی پر صارفین کو سہ ماہی بنیادوں پر ادائیگی کی جائے گی۔

 

نیٹ میٹرنگ کے لیے معاہدے کی مدت 5 سال تک محدود کی گئی ہے، جس کے بعد اسے مزید 5 سال کے لیے تجدید کیا جا سکے گا۔ نئی ریگولیشنز کے بعد 2015 کی نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز معطل ہو جائیں گی۔