گوگل نے 1 ارب سے زائد اینڈرائیڈ فونز کے سکیورٹی خطرات سے خبردار کردیا

news-banner

تازہ ترین - 09 فروری 2026

گوگل نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر میں 1 ارب سے زائد اینڈرائیڈ فونز اب سکیورٹی خطرات کے سامنے غیر محفوظ ہو چکے ہیں۔

 

کمپنی کے مطابق زیادہ تر پرانے فونز، خاص طور پر وہ جو اینڈرائیڈ 12 یا اس سے پرانے ورژن پر چل رہے ہیں، ہیکنگ، ڈیٹا چوری اور مالویئر حملوں کے لیے آسان ہدف بن چکے ہیں۔

 

گوگل کی رپورٹ کے مطابق صرف 57.9 فیصد فونز Android 13 یا اس سے جدید ورژن پر ہیں، جبکہ باقی فونز سکیورٹی اپ ڈیٹس سے محروم ہیں۔ 

 

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے پرانے فونز ہیکرز کو صارفین کے ذاتی ڈیٹا، بینکنگ معلومات اور پاس ورڈز تک رسائی دے سکتے ہیں۔

 

گوگل نے صارفین کو فوری اپ گریڈ یا نئے فون کے حصول کا مشورہ دیا تاکہ وہ جدید خطرات سے محفوظ رہ سکیں۔ 

 

اینڈرائیڈ فون بنانے والی کمپنیاں چند سال بعد سافٹ ویئر اپ ڈیٹس روک دیتی ہیں، جس کی وجہ سے پرانے موبائل جدید سکیورٹی خطرات کے خلاف بے بس ہو جاتے ہیں۔

 

کمپنی نے واضح کیا کہ صارفین کو فوری اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ وہ اپنے فونز کو محفوظ رکھ سکیں اور ممکنہ حملوں سے بچ سکیں۔