تازہ ترین - 10 فروری 2026
پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں بھارت کے خلاف میچ شیڈول کے مطابق کھیلنے کا فیصلہ
کھیل - 09 فروری 2026
پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں بھارت کے خلاف میچ شیڈول کے مطابق کھیلنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے بعد پاک بھارت مقابلے کے انعقاد کے امکانات مزید بڑھ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ کا میچ طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی کھیلا جا سکتا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ سری لنکا کے صدر کی درخواست پر وزیراعظم شہباز شریف نے اس حوالے سے مثبت فیصلہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے بڑے مقابلے کی راہ ہموار ہو گئی ہے، جس کا شائقین کرکٹ کو طویل عرصے سے انتظار تھا۔
دیکھیں

