تازہ ترین - 10 فروری 2026
ٹی 20 ورلڈ کپ: نائب صدر بھارتی کرکٹ بورڈ راجیو شکلا پاکستان سے میچ پر خوش
کھیل - 10 فروری 2026
ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج مقابلے کے اعلان پر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے پاک بھارت میچ سے متعلق مذاکرات کے نتیجے کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے پاکستان کو کھیلنے پر آمادہ کرنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا شکریہ ادا کیا۔
دہلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجیو شکلا نے کہا کہ آئی سی سی، پاکستان کرکٹ بورڈ اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بعد سامنے آنے والا فیصلہ کرکٹ کے مفاد میں مثبت اور خوش آئند پیشرفت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آئی سی سی کے نمائندوں نے چیئرمین کی نگرانی میں لاہور کا دورہ کیا، جہاں تمام فریقین کے ساتھ تفصیلی مشاورت کے بعد معاملات کو حل کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز ایک دوستانہ اور قابلِ قبول حل پر متفق ہو گئے ہیں، جس کے نتیجے میں 15 فروری کو کولمبو میں شیڈول پاک بھارت میچ اپنے وقت پر ہوگا، جو شائقینِ کرکٹ کیلئے خوشخبری ہے۔
راجیو شکلا کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے تحفظات بھی بڑی حد تک دور ہو گئے ہیں اور یہ فیصلہ ورلڈ کپ کے کامیاب انعقاد کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس میں سب سے بڑی جیت کرکٹ کی ہوئی ہے۔
دیکھیں

