تازہ ترین - 10 فروری 2026
سلمان اکرم راجہ: 8 فروری کے واقعات ہم بھولنے نہیں دیں گے
پاکستان - 10 فروری 2026
سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 8 فروری کو الیکشن میں جو کچھ ہوا، وہ ووٹ کی نفی تھی اور ہم اسے بھولنے نہیں دیں گے۔
انہوں نے ہڑتال کو سیاسی لائحہ عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہڑتال میں ضروری نہیں کہ گولیاں کھائی جائیں، یہ عوامی بیزاری کا اظہار ہے۔
انہوں نے 8 فروری کی ہڑتال میں شرکت کرنے والے نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جدوجہد جاری ہے، سڑکوں پر چلنا عوام کا حق ہے اور پتنگ بازی صرف ایک دن کا کھیل ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے بانی پی ٹی آئی کی صحت پر تشویش ظاہر کی اور بتایا کہ آج بانی سے سلمان صفدر ملاقات کریں گے۔
دیکھیں

