سہیل آفریدی: سیاست کے لیے کبھی کسی کے در پر نہیں جاؤں گا

news-banner

پاکستان - 10 فروری 2026

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وہ کبھی سیاست کے لیے کسی کے در پر نہیں جائیں گے، بلکہ جہاں عوام کے مفاد کی بات ہوگی، وہاں بیٹھیں گے۔

 

انجینئرنگ یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب میں انہوں نے بتایا کہ پرانے کورسز کی وجہ سے بے روزگاری بڑھ رہی تھی، لیکن خیبرپختونخوا میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔

 

 انہوں نے کہا کہ صوبے کو تجربہ گاہ بنانے کی پالیسی ختم کر دی جائے گی اور امن و امان کے مسائل پر وزیر اعظم اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ اہم ملاقاتیں ہو رہی ہیں۔