دنیا - 11 فروری 2026
کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں سکول اور گھر پر فائرنگ، حملہ آور سمیت 10 افراد ہلاک
دنیا - 11 فروری 2026
کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں حملہ آور سمیت 10 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 25 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ ایک سیکنڈری سکول اور ایک رہائشی گھر میں ہوئی، جہاں سکول کے اندر 6 افراد ہلاک پائے گئے، ایک زخمی ہسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ دو لاشیں ایک گھر سے برآمد ہوئیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے سکول کے اندر خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے جنہیں ایئر ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
واقعے کے محرکات تاحال سامنے نہیں آ سکے اور تحقیقات جاری ہیں۔
دیکھیں

