پاکستان میں رمضان المبارک 1447 ہجری کے چاند کے نظر آنے کا امکان

news-banner

پاکستان - 11 فروری 2026

لاہور: محکمہ موسمیات نے پاکستان میں رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند دیکھنے سے متعلق پیش گوئی جاری کر دی ہے۔

 

محکمہ کے مطابق چاند کی پیدائش 17 فروری 2026 کو شام 5 بج کر 01 منٹ پر ہوگی، اور رمضان کا چاند 18 فروری کو نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔ 

 

زیادہ تر علاقوں میں موسم جزوی ابر آلود یا صاف رہنے کی توقع ہے، جس کے سبب چاند دیکھنے کے مواقع موجود ہوں گے۔

 

مختلف علاقوں میں چاند دیکھنے کے آخری اوقات درج ذیل ہیں:

 

  • آزاد کشمیر: شام 6 بج کر 58 منٹ
  •  
  • بلوچستان: شام 7 بج کر 47 منٹ

 

  • سندھ: شام 7 بج کر 24 منٹ
  •  
  • خیبر پختونخوا: شام 7 بج کر 13 منٹ
  •  
  • پنجاب: شام 7 بج کر 08 منٹ
  •  
  • گلگت بلتستان: شام 6 بج کر 53 منٹ