دنیا - 11 فروری 2026
دبئی پاکستان کو سب سے زیادہ ترسیلات بھیجنے والا شہر قرار
کاروبار - 11 فروری 2026
اسٹیٹ بینک کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے تمام شہروں میں سے دبئی پاکستان کو سب سے زیادہ ترسیلات بھیجنے والا شہر ہے۔
جنوری 2026 میں دبئی سے پاکستان کو 54 کروڑ ڈالر سے زائد ترسیلات موصول ہوئیں، جبکہ متحدہ عرب امارات سے مجموعی ترسیلات 69 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہیں۔
دبئی نے اس رقم میں تقریباً تین چوتھائی حصہ دیا۔
ابوظبی سے پاکستان کو 12 کروڑ 61 لاکھ ڈالرز موصول ہوئے، اور شارجہ سے 98 لاکھ ڈالرز بھیجے گئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق سعودی عرب ملک میں ترسیلاتِ زر کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے، جبکہ متحدہ عرب امارات دوسرے نمبر پر ہے۔
مجموعی طور پر جنوری میں پاکستان کو 3 ارب 46 کروڑ ڈالرز ترسیلات موصول ہوئیں۔
دیکھیں

