دنیا - 11 فروری 2026
ہانیہ عامر کا عاصم اظہر پر شرارتی تبصرہ وائرل، مداحوں میں تجسس بڑھ گیا
انٹرٹینمنٹ - 11 فروری 2026
پاکستان کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر ایک بار پھر خبروں میں چھا گئے ہیں۔
ماضی میں کئی نشیب و فراز کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والے دونوں کے تعلقات کے حوالے سے حالیہ دنوں میں دوبارہ افواہیں گردش کر رہی ہیں۔
ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالات کے جواب میں ہمیشہ کی طرح دلچسپ اور شرارتی انداز اپنایا۔
حال ہی میں ایک تقریب کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کا پسندیدہ گلوکار کون ہے، تو ہانیہ نے ہنستے ہوئے کہا:
"کیا آپ چاہتے ہیں کہ میں عاصم اظہر کا نام لوں؟"
یہ مختصر مگر مزاحیہ جواب محفل میں قہقہوں کا باعث بنا اور سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا۔
صارفین نے اس پر مختلف تبصرے کرتے ہوئے دونوں فنکاروں کے تعلق کے حوالے سے تجسس بڑھا دیا۔
ہانیہ کا یہ انداز ایک بار پھر مداحوں کے لیے دلچسپی کا سبب بن گیا اور دونوں ستاروں کے تعلقات سے متعلق چہ مگوئیاں مزید شدت اختیار کر گئی ہیں۔
دیکھیں

