دنیا - 11 فروری 2026
ٹرمپ کا پاک بھارت کشیدگی پر پھر دعویٰ، 10 طیارے تباہ ہونے کا نیا بیان
دنیا - 11 فروری 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے مئی 2025 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ کو روکنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے تجارتی ٹیرف کو دباؤ کے طور پر استعمال کر کے کشیدگی کم کرائی۔
ایک امریکی نیوز چینل کو انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اس وقت دونوں ممالک آمنے سامنے تھے اور حالات جوہری جنگ کی طرف بڑھ رہے تھے۔
ان کے مطابق کشیدگی کے دوران 10 طیارے تباہ ہو چکے تھے اور صورتحال انتہائی سنگین تھی۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ان کے کردار کو سراہا اور اعتراف کیا کہ امریکی مداخلت سے بڑے پیمانے پر انسانی جانیں بچیں۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ انہوں نے دیگر عالمی تنازعات بھی تجارتی دباؤ کے ذریعے ختم کرائے۔
اسی دوران انہوں نے ایران کو خبردار کیا کہ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو امریکا سخت اقدامات پر مجبور ہو سکتا ہے۔
دیکھیں

