انتخابات میں تشدد اور ووٹرز پر دباؤ ناقابلِ برداشت ہوگا: محمد یونس

news-banner

دنیا - 11 فروری 2026

بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے واضح کیا ہے کہ انتخابی عمل کے دوران تشدد، پولنگ میں رکاوٹ یا ووٹرز پر دباؤ ڈالنے کی کسی بھی کوشش کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

 

قوم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز پر قبضہ کرنے یا ووٹنگ کے عمل میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف ریاست بلا امتیاز سخت کارروائی کرے گی۔

 

محمد یونس نے سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ عبوری حکومت کے اقتدار منتقل نہ کرنے سے متعلق پروپیگنڈا بے بنیاد ہے، انتخابات کے فوراً بعد اقتدار منتخب نمائندوں کے حوالے کر دیا جائے گا۔

 

انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن بنگلہ دیش کی تاریخ کا ایک فیصلہ کن دن ہوگا، جہاں عوام دو ووٹ دیں گے، ایک نئی حکومت کیلئے اور دوسرا ملک کے مستقبل کے حق میں ریفرنڈم کے طور پر۔

 

چیف ایڈوائزر کے مطابق انتخابات میں امن و امان یقینی بنانے کیلئے پہلی بار سی سی ٹی وی کیمرے، باڈی کیمرے اور ڈرونز استعمال کیے جائیں گے جبکہ سکیورٹی اداروں کو خصوصی اختیارات بھی دیے گئے ہیں۔