دنیا - 11 فروری 2026
غزہ میں ممنوع امریکی تھرمو بیرک بموں کے استعمال کا انکشاف، ہزاروں فلسطینی لاپتا
دنیا - 11 فروری 2026
غزہ میں انتہائی خطرناک اور بین الاقوامی طور پر ممنوع امریکی تھرمو بیرک بموں کے استعمال کا سنسنی خیز انکشاف سامنے آیا ہے، جس کے نتیجے میں تقریباً تین ہزار فلسطینی مکمل طور پر لاپتا ہو گئے۔
خلیجی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان ہتھیاروں کی تباہ کن شدت کے باعث متاثرہ افراد کے جسموں کا کوئی نشان باقی نہیں رہا۔
ماہرین کے مطابق تھرمو بیرک بموں کا درجہ حرارت تقریباً 3500 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے، جو انسانی جسم کو لمحوں میں راکھ میں تبدیل کر دیتا ہے۔
دفاعی ماہرین نے اس قسم کے ہتھیاروں کے استعمال کو کھلا جنگی جرم قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ صیہونی ریاست کو یہ بم یورپی اور امریکی ذرائع سے فراہم کیے گئے، جبکہ عالمی نظامِ انصاف غزہ کے معاملے پر مکمل طور پر ناکام دکھائی دیتا ہے۔
غزہ سول ڈیفنس حکام کا کہنا ہے کہ ہر حملے کے بعد متاثرہ گھروں میں رہائش پذیر افراد کی تعداد اور دستیاب باقیات کا موازنہ کیا جاتا ہے، تاہم متعدد مقامات پر کسی قسم کی شناخت ممکن نہیں رہی۔
ماہرین اور عینی شاہدین کے مطابق یہ کارروائیاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں اور عالمی برادری کو فوری مداخلت کرنی چاہیے۔
دیکھیں

