دنیا - 11 فروری 2026
اے این ایف کی بڑی کارروائیاں، 153.4 کلوگرام منشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار
پاکستان - 11 فروری 2026
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 153.4 کلوگرام منشیات برآمد کر کے 7 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں کراچی، حیدرآباد، پشاور اور کوہاٹ میں کی گئیں، جہاں منشیات کی ترسیل اور فروخت میں ملوث ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔
حکام نے بتایا کہ کارروائیوں کے دوران 152 کلو 100 گرام چرس جبکہ 1.3 کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔
گرفتار ملزمان نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرتے رہے ہیں۔
ترجمان کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
دیکھیں

