دنیا - 11 فروری 2026
بھارتی ٹیم کو شدید دھچکا، اوپنر ابھیشیک شرما ہسپتال منتقل
کھیل - 11 فروری 2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے دوسرے میچ سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا نقصان اٹھانا پڑا ہے، جہاں اوپنر ابھیشیک شرما بیماری کے باعث ہسپتال میں داخل ہو گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ابھیشیک شرما کو معدے کی تکلیف اور بخار کے باعث دہلی کے ایک ہسپتال میں داخل کیا گیا، جہاں انہیں ڈرپس بھی لگائی گئیں۔
ان کی نمیبیا کے خلاف آئندہ میچ میں شرکت مشکوک قرار دی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ بھارت نے اپنے گزشتہ میچ میں امریکا کو شکست دی تھی، تاہم کپتان سوریا کمار یادیو کے علاوہ ٹاپ آرڈر کے دیگر بلے باز نمایاں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے تھے۔
دیکھیں

