دنیا - 11 فروری 2026
پی ایس ایل میں تاریخی قدم، پہلی بار پلیئرز آکشن کے ذریعے کھلاڑیوں کا انتخاب
کھیل - 11 فروری 2026
پاکستان سپر لیگ میں ایک نئی تاریخ رقم ہو گئی ہے جہاں پہلی مرتبہ پلیئرز ڈرافٹ کے بجائے آکشن کے ذریعے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جا رہا ہے۔
ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقدہ تقریب میں 8 ٹیموں پر مشتمل پی ایس ایل الیون کے لیے پلیئرز آکشن کا آغاز کیا گیا۔
آکشن کے دوران پاکستانی آل راؤنڈر فہیم اشرف کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 کروڑ 50 لاکھ روپے میں حاصل کیا، جبکہ آسٹریلوی اسٹار ڈیوڈ وارنر 7 کروڑ 90 لاکھ روپے میں کراچی کنگز کا حصہ بنے۔
نسیم شاہ کو 8 کروڑ 65 لاکھ روپے میں راولپنڈی نے خریدا، فخر زمان کو 7 کروڑ 95 لاکھ روپے میں لاہور قلندرز نے برقرار رکھا۔
قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کو کراچی کنگز نے 5 کروڑ 85 لاکھ روپے میں منتخب کیا، جبکہ اعظم خان، محمد عامر، حارث رؤف، صاحبزادہ فرحان، ڈیرل مچل اور دیگر نمایاں کھلاڑی مختلف فرنچائزز کا حصہ بنے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی تقریب میں شرکت پر فرنچائز مالکان نے ان کا استقبال کیا، جبکہ انہوں نے ٹیم مالکان کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کی خصوصی کسٹمائزڈ شرٹس بطور تحفہ پیش کیں۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل الیون کے پلیئرز آکشن میں 880 کھلاڑی رجسٹرڈ ہیں جبکہ ایونٹ کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا۔
دیکھیں

