دنیا - 11 فروری 2026
ٹی 20 ورلڈکپ: دو سپر اوورز کے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا نے افغانستان کو شکست دے دی
کھیل - 11 فروری 2026
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ایک انتہائی سنسنی خیز گروپ میچ میں جنوبی افریقا نے دوسرے سپر اوور میں افغانستان کو 4 رنز سے شکست دے دی۔
میچ مقررہ 20 اوورز میں برابر ہونے کے بعد پہلا سپر اوور کھیلا گیا، جس میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 17 رنز بنائے، جواب میں جنوبی افریقا بھی 17 رنز ہی بنا سکا۔
دوسرے سپر اوور میں جنوبی افریقا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 23 رنز اسکور کیے اور افغانستان کو جیت کے لیے 24 رنز کا ہدف دیا، تاہم افغان ٹیم 6 گیندوں پر 19 رنز ہی بنا سکی۔
اس سے قبل احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں افغانستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
پروٹیز نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے، رائن ریکلٹن نے 61 اور کوئنٹن ڈی کوک نے 59 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔
افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ عمرزئی نے 3، راشد خان نے 2 اور فضل الحق فاروقی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں افغانستان کی پوری ٹیم 187 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔
رحمان اللہ گرباز نے 42 گیندوں پر 87 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جبکہ جنوبی افریقا کی جانب سے لنگی نگیڈی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
دیکھیں

