سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، عوام کی پہنچ سے مزید دور

news-banner

کاروبار - 11 فروری 2026

کراچی: سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث قیمتی دھاتیں عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں۔

 

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بدھ کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 23 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 5,058 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

 

مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2,300 روپے بڑھ کر 528,562 روپے ہو گئی، جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 1,972 روپے اضافے کے بعد 453,156 روپے تک جا پہنچی۔

 

سونے کے ساتھ ساتھ مقامی سطح پر چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس میں فی تولہ چاندی 120 روپے بڑھ کر 8,735 روپے اور فی 10 گرام چاندی 103 روپے اضافے کے بعد 7,488 روپے ہو گئی۔