راجپال یادیو کا جیل جانے سے قبل بیان منظرعام پر آ گیا

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 11 فروری 2026

بھارتی کامیڈین راجپال یادیو کا چیک باؤنس کیس میں قانونی جنگ کے 16 سال بعد تہاڑ جیل میں داخل ہونے سے پہلے ریکارڈ کیا گیا بیان سامنے آ گیا ہے۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق، گرفتاری سے قبل راجپال یادیو نے پولیس کے سامنے ایک آفیشل بیان درج کروایا، جس میں انہوں نے کہا: "کیا کروں، میرے پاس پیسے نہیں ہیں اور کوئی حل نظر نہیں آ رہا۔ 

 

ہم یہاں سب اکیلے ہیں، کوئی دوست یا احباب نہیں، اور مجھے اس مشکل سے خود ہی نمٹنا ہے۔"

 

دہلی ہائی کورٹ نے متعدد چیک باؤنس مقدمات میں راجپال یادیو کو گرفتاری دینے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد انہوں نے عدالت کی مقررہ ڈیڈلائن کے مطابق تہاڑ جیل میں خود پیش ہو کر گرفتاری دی۔