انٹرٹینمنٹ - 13 فروری 2026
بنگلہ دیش عام انتخابات 2026: بی این پی اتحاد کو دو تہائی اکثریت، جماعت اسلامی نے شکست تسلیم کر لی
دنیا - 13 فروری 2026
ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے 13ویں عام انتخابات میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی قیادت میں اتحاد نے واضح دو تہائی اکثریت حاصل کر لی ہے، جبکہ جماعت اسلامی دوسرے نمبر پر رہی۔
غیر سرکاری نتائج کے مطابق بی این پی اتحاد نے 300 میں سے 212 نشستیں حاصل کیں۔ ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور ٹرن آؤٹ تقریباً 60 فیصد رہا۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق، بنگلہ دیشی میڈیا پہلے ہی بی این پی کی حکومت سازی کے امکانات ظاہر کر رہا تھا۔
پارٹی چیئرمین طارق رحمان دونوں نشستوں پر کامیاب ہوئے، جس کے بعد انہیں ممکنہ طور پر ملک کا آئندہ وزیراعظم قرار دیا جا رہا ہے۔
جماعت اسلامی کے امیر شفیق الرحمان نے شکست تسلیم کرتے ہوئے مثبت اپوزیشن سیاست کا اعلان کیا۔
سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے بھارت میں قیام کے دوران انتخابات کو ڈھونگ قرار دیا۔
پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے طارق رحمان اور بنگلہ دیشی عوام کو انتخابات کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش ظاہر کی۔
بی این پی سربراہ نے امن و امان کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کارکنوں کو جشن اور ریلیوں سے گریز کی ہدایت کی، جبکہ چیف الیکشن کمشنر نے انتخابی عمل کو شفاف اور غیر جانبدار قرار دیا۔
دیکھیں

