انٹرٹینمنٹ - 13 فروری 2026
بنگلہ دیش: جین زی کی اصلاحات پر ریفرنڈم، 67 فیصد ووٹرز کی تائید
دنیا - 13 فروری 2026
ڈھاکا: بنگلہ دیش میں عام انتخابات کے ساتھ ہونے والے قومی ریفرنڈم میں اصلاحاتی ایجنڈے کو واضح عوامی حمایت حاصل ہو گئی ہے۔
غیر سرکاری اور ابتدائی نتائج کے مطابق 67 فیصد ووٹرز نے آئینی و سیاسی اصلاحات کے حق میں ووٹ دیا، جبکہ 33 فیصد نے ان تجاویز کی مخالفت کی۔
یہ ریفرنڈم 13ویں قومی پارلیمانی انتخابات کے ساتھ منعقد ہوا، جو طلبہ کی قیادت میں شروع ہونے والی عوامی تحریک کے تقریباً 18 ماہ بعد ہوا تھا۔
بیلٹ پیپر پر ووٹرز سے صرف ’ہاں‘ یا ’نہیں‘ میں رائے لی گئی، جس کے ذریعے ملک کے مستقبل کے سیاسی اور آئینی ڈھانچے کے لیے عوامی مینڈیٹ حاصل کیا گیا۔
ریفرنڈم میں پیش کی گئی تجاویز کا مقصد گڈ گورننس، جمہوری توازن اور اقتدار کے ارتکاز کو روکنا ہے۔ اصلاحاتی مسودہ محمد یونس کی سرپرستی میں تیار کیا گیا، تاہم عوامی لیگ اس عمل میں شامل نہیں تھی۔
مجوزہ اصلاحات میں نئے آئینی اداروں کا قیام، پارلیمنٹ کو دو ایوانوں پر مشتمل بنانا، سینیٹ کی منظوری کے بغیر آئینی ترمیم پر پابندی، وزیراعظم کی مدت کا تعین اور صدر کے اختیارات میں توازن شامل ہے۔
دیکھیں

