یو اے ای نے پاکستان کے 2 ارب ڈالر قرض کی واپسی میں مزید دو ماہ کی توسیع منظور کر لی

news-banner

کاروبار - 13 فروری 2026

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات نے اصولی طور پر پاکستان کے 2 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی واپسی کی مدت میں مزید دو ماہ کی توسیع (رول اوور) پر اتفاق کر لیا ہے۔

 

 یہ توسیع 17 اپریل 2026 تک کے لیے دی گئی ہے اور اس پر 6.5 فیصد شرحِ سود لاگو ہوگی۔

 

 یہ پیش رفت نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے حالیہ رابطوں کے بعد سامنے آئی، جنہوں نے اعلیٰ اماراتی حکام سے براہِ راست بات چیت کی۔

 

 باضابطہ منظوری کسی بھی وقت موصول ہونے کی توقع ہے۔

 

یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تیسرے جائزہ مذاکرات جاری ہیں، اور سابقہ توسیع کی مدت ختم ہونے میں چند دن باقی تھے۔

 

 حکام کے مطابق آئی ایم ایف مذاکرات کے بعد پاکستان طویل مدتی رول اوور کے لیے دوبارہ رابطہ کرے گا۔