انسدادِ دہشتگردی اور تجارت میں پاکستان کا کردار، عالمی سطح پر تسلیم کر لیا گیا

news-banner

پاکستان - 13 فروری 2026

پاکستان کے دہشتگردی کے خلاف مؤثر اقدامات، مسلسل قربانیوں اور متوازن سفارت کاری کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔

 

 مؤثر ملٹری ڈپلومیسی کے باعث پاکستان ایک ذمہ دار اور قابلِ اعتماد شراکت دار کے طور پر ابھرا ہے، جو خطے کے امن و استحکام میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

 

امریکی محکمہ خارجہ کے معاون وزیر پال کپور نے کہا کہ انسدادِ دہشتگردی کے شعبے میں پاکستان، امریکہ کا خطے میں ایک انتہائی اہم شراکت دار ہے۔

 

 ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان معدنی وسائل، توانائی اور زراعت کے شعبوں میں تعاون اور دوطرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ انسدادِ دہشتگردی میں باہمی تعاون پاکستان کو اندرونی اور سرحد پار سیکیورٹی خطرات سے نمٹنے میں مؤثر مدد فراہم کر رہا ہے۔

 

 اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر اعلیٰ امریکی حکام بھی دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے کردار کا اعتراف کر چکے ہیں۔

 

ماہرین کے مطابق امریکہ کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کے ساتھ ساتھ معاشی، تجارتی اور تکنیکی شعبوں میں شراکت داری پاکستان کی بڑھتی ہوئی اسٹریٹجک اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔

 

 ان کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف عملی اقدامات اور عالمی شراکت داریوں نے پاکستان کو خطے میں ایک حقیقی نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر کے طور پر منوایا ہے۔