انٹرٹینمنٹ - 13 فروری 2026
بھارت میں کرپٹ نظام اور ناکام سفارتکاری نے طلبہ کے مستقبل کو داؤ پر لگا دیا
دنیا - 13 فروری 2026
بھارت میں جعلی ڈگریوں کے نیٹ ورک اور ناکام سفارتی حکمت عملی کے باعث بیرونِ ملک تعلیم کے لیے جانے والے طلبہ کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہو گئی ہے، جس سے ان کے تعلیمی اور پیشہ ورانہ مستقبل پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔
بھارتی جریدہ NDTV کے مطابق گزشتہ تین برسوں میں بیرونِ ملک جانے والے بھارتی طلبہ کی تعداد میں تقریباً 31 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
The Tribune کے مطابق، تین سال میں بیرونِ ملک جانے والے طلبہ کی تعداد 9 لاکھ 8 ہزار سے کم ہو کر 6 لاکھ 26 ہزار رہ گئی۔
بھارتی وزیر تعلیم سکانتا مجمدار نے یہ اعداد و شمار راجیہ سبھا میں تحریری سوال کے جواب میں فراہم کیے۔
ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کی ناکام سفارتکاری اور بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس میں اضافہ مختلف ممالک کے سخت اقدامات اور پابندیوں کا سبب بن رہے ہیں۔
خاص طور پر امریکی H-1 ویزا کے تحت تعلیم حاصل کرنے والے بھارتی طلبہ شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، جو ان کے مستقبل کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔
دیکھیں

