ایران کو معاہدہ کرنا ہوگا، ورنہ حالات مشکل ہو جائیں گے: ڈونلڈ ٹرمپ

news-banner

دنیا - 13 فروری 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو امریکہ کے ساتھ معاہدہ کرنا ہی ہوگا، ورنہ صورتحال بہت تکلیف دہ ہو جائے گی۔

 

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ ایران کے ساتھ ڈیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور امید ہے کہ جلد معاہدہ طے پا جائے گا۔

 

 انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران اس بار معاہدے پر راضی نہ ہوا تو حالات بہت مشکل ہو جائیں گے اور ایران کو یہ فیصلہ پہلے ہی کر لینا چاہیے تھا۔

 

 ان کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے ایران کے ساتھ معاہدہ ممکن ہے۔

 

ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ اپریل میں چینی صدر سے ملاقات کے لیے چین جا رہے ہیں اور اس وقت امریکہ اور چین کے تعلقات بہت اچھے ہیں۔