انٹرٹینمنٹ - 13 فروری 2026
سندھ و بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.6 ریکارڈ
پاکستان - 13 فروری 2026
کوئٹہ: سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی اور اس کی گہرائی 13 کلومیٹر تھی۔
مرکز زلزلہ خضدار، بلوچستان سے 86 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا۔
خضدار میں ایک گھنٹے کے دوران زلزلے کے جھٹکے دوسری بار محسوس کیے گئے۔
اس کے علاوہ سندھ کے مختلف علاقوں جیسے قمبر، شہدادکوٹ، دادو، جھل مگسی، جعفرآباد اور نصیر آباد میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے دوران لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے رہے، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
دیکھیں

