12 سے 18 ماہ میں اے آئی وائٹ کالر ملازمین کی جگہ لے سکتی ہے: مصطفیٰ سلیمان

news-banner

تازہ ترین - 13 فروری 2026

نیویارک: مائیکروسافٹ کے مصنوعی ذہانت کے شعبے کے سربراہ مصطفیٰ سلیمان نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت نہایت تیزی سے پیشہ ورانہ دنیا کو بدل رہی ہے اور آئندہ 12 سے 18 ماہ کے دوران وائٹ کالر ملازمین کے کئی کردار خودکار نظام سنبھال سکتے ہیں۔

 

ایک انٹرویو میں Microsoft کے اے آئی ڈویژن کے سی ای او نے کہا کہ دفتری ملازمین، اکاؤنٹنٹس، کسٹمر سروس نمائندگان، قانونی معاونین، ڈیٹا اینالسٹس اور آئی ٹی سپورٹ جیسے شعبے اے آئی سے سب سے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔

 

 ان کے مطابق اے آئی اب رپورٹ تحریر کرنے، ڈیٹا کا تجزیہ، ای میلز تیار کرنے، کوڈنگ اور تحقیق جیسے پیچیدہ کام انجام دینے کی صلاحیت حاصل کر چکی ہے۔

 

مصطفیٰ سلیمان کا کہنا تھا کہ کمپنیاں اخراجات میں کمی اور کارکردگی بڑھانے کے لیے اے آئی ٹیکنالوجی کو تیزی سے اپنا رہی ہیں، جس کے نتیجے میں بعض ملازمتیں ختم ہو سکتی ہیں جبکہ کئی شعبوں میں کام کی نوعیت اور ذمہ داریاں تبدیل ہو جائیں گی۔