پاکستان - 14 فروری 2026
پانچ سال میں 10 لاکھ نوجوانوں کی آئی ٹی سکلز اپ گریڈ کی جائیں گی: شزا فاطمہ
تازہ ترین - 14 فروری 2026
لاہور: وفاقی وزیرِ آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ حکومت آئندہ پانچ سال کے دوران 10 لاکھ نوجوانوں کی آئی ٹی سکلز کو اپ گریڈ کرے گی۔
لاہور میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ “سمارٹ فون فار آل” پالیسی متعارف کرانے پر کام جاری ہے، جبکہ کاروبار میں آسانی کے لیے فیسلی ٹیشن سینٹرز قائم کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انڈس اے آئی ویک کے دوران ملک بھر میں 90 سے زائد ایونٹس منعقد کیے گئے، اور نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں مزید سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، جبکہ گزشتہ دو سالوں میں آئی ٹی برآمدات میں سالانہ 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اے آئی پالیسی کے تحت ایک مضبوط ٹیکنالوجی ایکوسسٹم پر کام کیا جا رہا ہے۔
دیکھیں

