چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے سری لنکا پہنچ گئے

news-banner

کھیل - 14 فروری 2026

وفاقی وزیر داخلہ اور محسن نقوی سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو پہنچ گئے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ 

 

یہ سفر ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ سے پہلے کیا گیا، جس میں پاکستان اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیل رہا ہے۔

 

ایئرپورٹ پر سری لنکا کے نائب وزیر برائے پورٹس و ایوی ایشن جنیتھیا راون کوڈ یتھوواکو نے ان کا خیرمقدم کیا، جبکہ پاکستان کے ہائی کمشنر میجر جنرل (ر) فہیم العزیز بھی موجود تھے۔

 

کولمبو آمد کے بعد محسن نقوی اور سری لنکن وزیر کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور کرکٹ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

 

سری لنکن وزیر نے کولمبو آمد پر محسن نقوی کو خوش آمدید کہا اور ان کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا۔ 

 

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم اتوار 15 فروری کو ہونے والے ہائی وولٹیج میچ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔