بہاولنگر: سی سی ڈی سے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، 2 فرار

news-banner

پاکستان - 16 فروری 2026

بہاولنگر کے مہاروالی روڈ پر سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ایک خطرناک ڈاکو ہلاک اور دو فرار ہوگئے۔

 

 سی سی ڈی حکام کے مطابق ناکہ بندی کے دوران تین موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی۔

 

ہلاک ملزم کی شناخت جاوید عرف جیدی جھنڈیکا کے نام سے ہوئی ہے، جو ڈکیتی اور راہزنی کے 45 مقدمات میں مقدمات یافتہ تھا۔

 

 حال ہی میں اس نے ساتھیوں کے ساتھ عارف والا روڈ پر متعدد کار سواروں کو لوٹا تھا۔

 

 ہلاک ملزم سے اسلحہ بھی برآمد ہوا، جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں تاکہ انہیں جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔