تازہ ترین - 21 فروری 2026
پاکستان کے قرض اور واجبات 138 ارب ڈالر سے تجاوز، سود کی ادائیگی میں نمایاں اضافہ
کاروبار - 21 فروری 2026
پاکستان: اکنامک افیئرز ڈویژن کی دستاویز کے مطابق پاکستان کے مجموعی قرض اور واجبات کا حجم بڑھ کر 138 ارب ڈالر سے زیادہ ہو گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیرونی قرضوں پر سود کی ادائیگی میں گزشتہ تین برس کے دوران 84 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد سود کی رقم 3.59 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔
دستاویز کے مطابق 2022 کے مقابلے میں گزشتہ سال سود کی ادائیگی میں 1.67 ارب ڈالر اضافہ ہوا۔
یہ سود آئی ایم ایف، عالمی بینک، ایشین ڈیولپمنٹ بینک اور کمرشل بینکوں سمیت دیگر قرض دہندگان کو ادا کیا گیا، جبکہ سعودی عرب اور چین نے بھی سیف ڈپازٹس پر سود وصول کیا۔
مزید بتایا گیا کہ سود سمیت قرضوں کی ادائیگی پر سالانہ تقریباً 13 ارب 32 کروڑ ڈالر خرچ کیے گئے۔
گزشتہ سال پاکستان کے نیٹ بیرونی قرضوں میں 1.71 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، جبکہ ملک نے گزشتہ تین برسوں میں 9.73 ارب ڈالر قرض واپس بھی کیا۔
دستاویز کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران 10.64 ارب ڈالر کے نئے قرضوں پر دستخط کیے گئے۔
دیکھیں

