کاروبار - 21 فروری 2026
پنجاب حکومت کا کارپوریٹ مرجرز پر پراپرٹی ٹرانسفر اسٹامپ ڈیوٹی سے مستثنیٰ کرنے کا فیصلہ
کاروبار - 21 فروری 2026
لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے میں کارپوریٹ مرجرز کے نتیجے میں پراپرٹی ٹرانسفر پر اسٹامپ ڈیوٹی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ نوٹیفکیشن لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے فیصلے کے بعد جاری کیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عدالت اور سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان سے منظور شدہ مرجر اسکیمیں اسٹامپ ڈیوٹی سے مستثنیٰ ہوں گی۔
کمپنیز ایکٹ کے تحت انضمام کے نتیجے میں جائیداد کی منتقلی پر اسٹامپ ڈیوٹی عائد نہیں ہوگی۔
SECP نے کارپوریٹ ری اسٹرکچرنگ میں رکاوٹ دور کرنے پر عدالت اور پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ فیصلہ سرمایہ کاری کو فروغ دے گا اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ کرے گا۔
دیکھیں

