کاروبار - 21 فروری 2026
علی امین گنڈاپور کا دعویٰ: عمران خان کی رہائی کے لیے محسن نقوی نے کی نمایاں کوششیں
پاکستان - 17 فروری 2026
اسلام آباد: خیبر پختونخوا کے سابق وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے معاملے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر سے رابطہ کیا۔
پریس کانفرنس کے دوران گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے سب سے زیادہ کوششیں محسن نقوی نے کی ہیں اور صرف وہی فیلڈ مارشل کے سامنے بات کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
تاہم حکومت یا عسکری حلقوں کی جانب سے اس دعوے کی باقاعدہ تصدیق یا تردید ابھی تک سامنے نہیں آئی۔
واضح رہے کہ عمران خان مختلف مقدمات میں قید ہیں اور ان کی قانونی کارروائیاں عدالتوں میں جاری ہیں۔
دیکھیں

