کاروبار - 21 فروری 2026
اسلام آباد کی عدالت نے عمران خان کو قتل کی کوشش اور 5 دیگر مقدمات میں گرفتار ہونے سے روکا
پاکستان - 17 فروری 2026
اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سابق وزیر محسن شاہنواز رانجھا کے قتل کی کوشش اور دیگر پانچ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری روک دی۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی قبل از گرفتاری ضمانت 18 فروری تک بڑھا دی۔ بانی پی ٹی آئی عدالت میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش نہیں ہو سکے۔
عدالت نے اگلی سماعت میں عمران خان کو یا تو ذاتی طور پر یا ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت دی۔ وکیل سلمان صفدر اور دیگر معاونین بانی کی عدم دستیابی کے سبب دلائل پیش نہیں کر سکے۔
بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی جانب سے وکلاء خالد یوسف چوہدری اور شمسہ کیانی ایڈووکیٹ پیش ہوئیں۔
واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف 9 مئی، اقدام قتل اور جعلی رسیدوں سے متعلق متعدد مقدمات درج ہیں، جبکہ بشری بی بی کے خلاف مبینہ جعلی رسیدیں جمع کروانے پر مقدمہ درج ہے۔
دیکھیں

