کاروبار - 21 فروری 2026
جرمنی: خاتون نے والدہ کی لاش گھر میں چھپاکر کئی سال تک پنشن وصول کی
دنیا - 17 فروری 2026
جرمنی: پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ ایک خاتون نے اپنی والدہ کی بوسیدہ لاش گھر میں چھپاکر کئی برس تک ماہانہ پنشن وصول کی۔
مقامی میئر نے کئی بار رابطے کی کوشش کی مگر ہر بار بیٹی کرسٹا نے ملاقات سے انکار کیا، جس کے بعد معاملہ مشکوک سمجھا گیا۔
خاتون، جو 1922 میں پیدا ہوئی تھیں، مبینہ طور پر دو سال قبل چیکیا میں انتقال کر چکی تھیں۔
5 فروری 2026 کو پولیس نے گھر پر کارروائی کے دوران لاش برآمد کی۔
پوسٹ مارٹم میں موت کی وجہ اور وقت معلوم نہ ہو سکا، اور قتل کے شواہد بھی نہیں ملے، تاہم دھوکہ دہی کی تحقیقات شروع کر دی گئی کیونکہ ماہانہ تقریباً 1,500 یورو کی پنشن مسلسل وصول کی جا رہی تھی۔
پولیس کے مطابق مشتبہ بیٹی اس وقت ایک طبی کلینک میں زیر علاج ہے۔
دیکھیں

