کاروبار - 21 فروری 2026
کراچی کے سائٹ ایریا میں کیمیکل فیکٹری میں شدید آگ
پاکستان - 17 فروری 2026
کراچی: کراچی کے صنعتی علاقے سائٹ ایریا میں ولیکا چورنگی کے قریب کیمیکل فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر پہنچیں۔ ابتدائی طور پر 6 فائر ٹینڈرز روانہ کیے گئے جبکہ بعد ازاں آگ کی شدت کے پیش نظر مزید 8 سے زائد گاڑیاں آگ بجھانے میں شامل ہو گئیں۔
کیماڑی پولیس کے مطابق چار گاڑیاں مسلسل آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
حکام کے مطابق آگ ڈٹرجنٹ بنانے والے کیمیکل میں لگی، جس کی بڑی مقدار کی موجودگی کے باعث آگ شدت اختیار کر گئی۔ خوش قسمتی سے کسی کے زخمی یا پھنسے ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر غیر متعلقہ افراد کو فیکٹری کے قریب جانے سے روک دیا ہے۔
سانحہ گل پلازہ کے تناظر میں جوڈیشل کمیشن نے بھی ریسکیو اداروں کو طلب کیا ہے، جن میں ایدھی فاؤنڈیشن اور چھیپا ویلفیئر شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فوری ریسکیو اور امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت جاری کی اور آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کا حکم دیا۔
دیکھیں

