دنیا - 17 فروری 2026
بنگلا دیش کے عبوری سربراہ محمد یونس مستعفی، اقتدار نئی منتخب حکومت کے حوالے
دنیا - 17 فروری 2026
ڈھاکا: بنگلا دیش کے عبوری سربراہ اور نوبیل انعام یافتہ رہنما محمد یونس نے قوم سے الوداعی خطاب میں اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا اور اقتدار نئی منتخب حکومت کو منتقل کر دیا۔
85 سالہ رہنما نے کہا کہ عبوری حکومت نے اپنی ذمہ داریاں مکمل کر لی ہیں اور عوام کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے اقتدار نئی قیادت کے حوالے کیا جا رہا ہے۔
محمد یونس اگست 2024 میں وطن واپس آئے تھے، جب سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کی حکومت عوامی تحریک کے نتیجے میں ختم ہو گئی تھی اور شیخ حسینہ بھارت روانہ ہو گئی تھیں۔
محمد یونس نے اس دن کو “عظیم آزادی کا دن” قرار دیا اور نوجوانوں کی کوششوں کو سراہا جنہوں نے ملک کو مشکل دور سے نکالا۔
گزشتہ ہفتے ہونے والے عام انتخابات میں بی این پی نے واضح اکثریت حاصل کی، اور پارٹی سربراہ طارق جلد وزیرِ اعظم کے طور پر حلف اٹھائیں گے۔
انہوں نے انتخابات کو شفاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام، سیاسی جماعتوں اور اداروں نے جمہوری عمل کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
دیکھیں

