دنیا - 17 فروری 2026
خفیہ ای میلز نے تہلکہ مچایا: کیا جیفری ایپسٹین بِٹ کوائن کے خفیہ بانی تھے؟
تازہ ترین - 17 فروری 2026
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خفیہ ای میلز نے دوبارہ بحث چھیڑ دی ہے کہ جیفری ایپسٹین بِٹ کوائن کے گمنام بانی ستوشی ناکاموٹو کے پیچھے خفیہ طور پر موجود تھے۔
گردش کرتی ای میلز ایپسٹین کی بِٹ کوائن سے متعلق تحقیق کے لیے کی گئی فنڈنگ کو اجاگر کرتی ہیں اور ان کے بانی ہونے کے شواہد کے طور پر پیش کی گئی ہیں۔
یہ دعوے امریکی محکمہ انصاف اور ہاؤس کمیٹی برائے اوور سائٹ و گورنمنٹ ریفارم کی تحقیقات کے دوران جاری ہونے والے دستاویزات میں سامنے آئے۔
تاہم دستاویزات کا بغور جائزہ لینے سے معلوم ہوتا ہے کہ ایپسٹین کا ستوشی ناکاموٹو سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ان میں کوئی ثبوت موجود نہیں جو ایپسٹین کو بِٹ کوائن کی تخلیق، وائٹ پیپر یا ابتدائی کوڈ سے جوڑتا ہو۔
’ستوشی‘ کا نام ایپسٹین کے ساتھ کہیں نہیں آتا اور بِٹ کوائن کی بنیادی ٹائم لائن بھی وہی برقرار ہے: وائٹ پیپر 2008 میں شائع ہوا، نیٹ ورک 2009 میں لانچ ہوا، اور ستوشی کچھ عرصے بعد عوامی سطح سے غائب ہو گئے۔
کسی بھی تعلق کو ثابت کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ایپسٹین کی بِٹ کوائن کی تخلیق میں 2008 یا اس سے پہلے ملوث ہونے کی واضح معلومات سامنے آئیں۔
دیکھیں

