بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بشریٰ بی بی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات

news-banner

پاکستان - 17 فروری 2026

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں تیسری ملاقات کرادی گئی۔

 

جیل ذرائع کے مطابق ملاقات تقریباً 30 منٹ تک جاری رہی اور کانفرنس روم میں ہوئی۔ 

 

ملاقات کے دوران بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی کی صحت کے بارے میں دریافت کیا جبکہ دونوں میاں بیوی ایک دوسرے سے حال احوال پوچھتے اور بات چیت کرتے رہے۔