دورۂ آسٹریلیا میں بدانتظامی: حکومت کا پاکستان ہاکی فیڈریشن سے فوری رپورٹ طلب

news-banner

کھیل - 17 فروری 2026

حکومت نے دورۂ آسٹریلیا کے دوران پاکستان ہاکی فیڈریشن کی مبینہ بدانتظامی پر سخت نوٹس لے لیا ہے۔ 

 

وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے معاملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرزِ عمل سے نہ صرف قومی کھیل بلکہ پاکستان کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

 

رانا ثناء اللہ نے واضح کیا کہ اس قسم کی بدانتظامی ناقابلِ قبول ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ 

 

انہوں نے ہاکی فیڈریشن کو ہدایت دی ہے کہ واقعے سے متعلق تفصیلی رپورٹ فوری طور پر جمع کرائی جائے۔

 

وفاقی وزیر نے خبردار کیا کہ تحقیقات کے بعد جو بھی ذمہ دار پایا گیا اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 

 

معاملے کی باضابطہ انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔