دنیا - 17 فروری 2026
واٹس ایپ نے ویب ورژن کے لیے وائس اور ویڈیو کالز میں انکرپشن فیچر متعارف کرادیا
تازہ ترین - 17 فروری 2026
انسٹنٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے ویب ورژن کے لیے وائس اور ویڈیو کالز کی انکرپشن سپورٹ جاری کر دی ہے۔
اب صارفین موبائل فون پر انحصار کیے بغیر براہ راست واٹس ایپ ویب سے کال کر سکتے ہیں اور کال وصول کر سکتے ہیں۔
اس اپ ڈیٹ کے بعد واٹس ایپ ویب میں ریئل ٹائم کمیونیکیشن ممکن ہوگی، خاص طور پر اُن افراد کے لیے جو متعدد ڈیوائسز یا براؤزرز پر واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں۔
کمپنی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ یہ فیچر مکمل اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہے تاکہ صارفین کی گفتگو محفوظ رہے۔
دیکھیں

