سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا، بدھ کو پہلا روزہ

news-banner

دنیا - 17 فروری 2026

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا ہے، جس کے بعد بدھ 18 فروری 2026 کو یکم رمضان المبارک ہونے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ 

 

سعودی سپریم کورٹ نے باضابطہ طور پر چاند نظر آنے کی تصدیق کر دی ہے۔

 

چاند کی رویت کے لیے حوطہ سدیر سمیت مملکت کے مختلف علاقوں میں اجلاس منعقد کیے گئے، جن میں محکمہ موسمیات اور فلکیات کے ماہرین نے شرکت کی۔ 

 

سعودی میڈیا کے مطابق اس بار پہلی مرتبہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چاند دیکھنے کے عمل کو مزید مؤثر بنایا گیا۔

 

عرب میڈیا کے مطابق قطر اور متحدہ عرب امارات میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا ہے اور وہاں بھی بدھ 18 فروری کو پہلا روزہ ہوگا۔

 

دوسری جانب ملائیشیا اور ترکی میں چاند نظر نہ آنے کے باعث رمضان المبارک کا آغاز 19 فروری سے ہوگا۔ 

 

اسی طرح سنگاپور، برونائی، آسٹریلیا اور عمان میں بھی پہلا روزہ 19 فروری کو رکھا جائے گا۔

 

ادھر پاکستان میں رمضان المبارک کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں ہوگا۔ 

 

سپارکو کے مطابق پاکستان میں یکم رمضان 19 فروری 2026 کو ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔